رام بن//ڈپٹی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی کی ہدایت پر ضلع ہیڈ کوارٹر اور تمام تحصیلوں میں مفاہمت توثیق کیمپوں کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپوں کا انعقاد رام بن ،بٹوت،بانیہال، راج گڑھ،گول کھڑی اور پوگل پرستان کھڑی تحصیلوں میں کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رینو وویک پوری،سب ڈیژنل مجسٹریٹوں،تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروںنے کیمپوں کا انعقاد کیا ۔مفاہمت کے عمل میں متعلقہ افراد کی مو جود گی میں ایک شخص کی پیدائش یا موت کے بعد جائیداد کی وارثت کے ناموں کو ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔ضلع میں کیمپوں کے دوران محکمہ مال نے لوگوں میں 209 سے متغیرات کی تصدیق کی اور دیگر ضروری ریونیو سرٹیفکیٹ جاری کئے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی کائوشوں کو سراہا۔اس موقعہ پر اے سی آر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ منعقدہ کیمپوں میں عوام کی طرف سے بڑے پیمانے پر رد عمل دیکھنے کو ملا ۔انہوں نے تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ اس قسم کے کیمپوں کے انعقاد کے بارے میں عوام کو مطلع کیا جائے۔