رام بن// جموں سرینگر شاہرہ پررام بن سے بانہال کے درمیان 38کلو میٹر سٹریچ میں گہرے کھڈے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہو رہاہے۔اس سڑک کی حالت تب سے خراب ہو گئی جب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے فور لین سڑک کا کام کنٹریکٹر کمپنیوںکو سونپا ہے ۔لوگوں نے الزام لگایا کہ سڑک کے اس حصہ پر سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے خاص طور سے بیٹری چشمہ سے رامسو تک سڑک پر پڑے کھڈوں سے لوگ پریشان ہیں۔سڑک پر جاری کام پر کنٹریکٹر کمپنیاں کوئی مرمت کا کام نہیں کرتی ہیں ۔ ہائی وے پر پانی کے جمعود اور کھڈوں کی وجہ سے ڈرائیوروں کو سخت مشکلات پیش آتی ہے۔گذشتہ ایک سال سے حکام سے خاص طور سے ضلع انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کیلئے رابطہ کیا جا رہا ہے لیکن کمپنی کی جانب سے رام بن بس سٹینڈ کے نزدیک معمولی کا کیا گیا جب کہ سڑک کا بڑا حصے کو نظر انداز کیا گیا ۔سیری ماروگ ،کیلانوح ،ڈگڈول،مگر کوٹ،رامسو ،کھڑی نے الزام لگایا کہ سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے مسافروں کو گھنٹوں سڑکوں پر کھڑا رہنا پڑتا ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کنٹریکٹر کمپنیوں کو ایگریمنٹ کے تحت کام کرنے کیلئے پا بند کریں۔