راستہ بھٹک جانیوالے سیاح ،پولیس نے بچا لیا

 نیوز ڈیسک

سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک کنبے کو بچایا جو سیاحتی مقام گلمرگ میں راستہ بھٹک گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تین بالغ اور چار بچے گنڈولہ فیز دوم ( کنگہ ڈوروی)تک کی سواری کے بعد راستہ بھول گئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ کنبہ گلمرگ پہنچا اور گنڈولہ سواری کے لیے کانگڈوری گلمرگ گیا۔انہوں نے کہا کہ گنڈولہ فیز سیکنڈ پر واپسی کے دوران وہ راستہ بھول گئے اور کانگڈوری علاقے میں پھنس گئے۔اس کے فوراً بعد، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے اے ٹی وی (آل ٹیرین گاڑیوں) اور پونیوالوں کی مدد سے کانگڈوری علاقے میں انہیں تلاش کیا۔پولس نے کہا کہ آخرکار وہ سیاح کنبے کے مقام پر پہنچے اور انہیں علاقے سے نکال کر بحفاظت گلمرگ واپس لایا۔سیاح کنبے نے بروقت مدد کرنے پر بارہمولہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔