راج ناتھ کی امریکہ اور جرمنی کے وزرائے دفاع کے ساتھ بات چیت

نئی دہلی//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اگلے ہفتے کے اوائل میں یہاں امریکہ اور جرمنی کے وزرائے دفاع کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔راجناتھ پیر کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ اور منگل کو جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریٔس کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ دونوں وزرا کے درمیان صنعتی شعبے میں تعاون سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کے متعدد امور پر بات چیت کا امکان ہے۔امریکی وزیر دفاع دو روزہ دورے پر اتوار کو سنگاپور سے یہاں پہنچیں گے۔ آسٹن کا ہندوستان کا یہ دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل وہ مارچ 2021 میں بھی دورہ کا دورہ کر چکے ہیں۔ جرمن وزیر دفاع چار روزہ دورے پر پیر کو انڈونیشیا سے یہاں پہنچیں گے۔ وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات کے علاوہ پسٹوریٔس کی انوویشن فار ڈیفنس ایکسیلنس کے زیر اہتمام ایک تقریب کے دوران کچھ دفاعی اسٹارٹ اپس سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ بدھ کو وہ ممبئی کا دورہ کریں گے اور ویسٹرن نیول کمانڈ اور مزگاوں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔