راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں ہندوستان میں پالیسی اصلاحات اور معاشی تنوع کے موضوع پر قومی سطح کایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔اس سیمینار کا اہتمام سکول آف مینجمنٹ سٹیڈیز و اکنامک کی طرف سے کیاگیا جس میں متعدد یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم ، سکالروں اور طلباء نے شرکت کی اور اپنے اپنے مقالات پیش کئے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق سیمینار کیلئے ملک بھر سے 60مقالے موصول ہوئے جن کو سیمینار کے کتابچے میں شائع کیاگیا ۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کا عملہ اور طلباء بھی بڑی تعداد میں موجو دتھے ۔پروگرام میں ڈین سٹوڈنٹس پروفیسر جی ایم ملک مہمان خصوصی تھے جبکہ پروفیسر سنتوش ملہوترہ چیئرپرسن سنٹر فار انفارمل سیکٹر اینڈ لیبر سٹڈیزجواہر لعل نہرو یونیورسٹی نے اہم مقرر کی حیثیت سے شرکت کی ۔اپنے پیغام میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے کہاکہ اس طرح کے اہم مسائل پر سیمینار کرانے کیلئے وہ شعبہ سکول مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اس موقعہ پر شعبے کے سربراہ پروفیسر نسیم احمد نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں شعبہ معاشیات کے سربراہ ڈاکٹر دل پذیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر شوکت احمد میرنے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔اس دوران نظامت کے فرائض تعظیم اختر نے انجام دیئے ۔