راجوری// کرائم برانچ جموں نے کیریج کمیشن اورسرکاری راشن میں خردبرد کرنے کی تحقیقات کا چالان 6سال بعد عدالت میں پیش کردیاہے ۔ تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے یہ چالان 12افراد کے خلاف کیس زیر نمبر420,409,467,468,471,120سیکشن 5(2)پی سی ایکٹ ،ایس وی ٹی 2006کے تحت پیش کیاگیاہے ۔ واضح رہے کہ 2012میں اس وقت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائی راجوری کیول کرشن جو آج سبکدوش ہوچکے ہیں ،پردیگردس سرکاری ملازمین کے ہمراہ کروڑوں روپے کا راشن فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے لینے کے بعد خرد برد کرنے کا الزام عائد کیاگیااور خرد برد کئے گئے راشن کا کیریج کمیشن بھی پرائیویٹ ڈیلروں کے جعلی دستخط کے ذریعہ نکالاگیا ۔ اس سلسلے میں کرائم برانچ نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیااور تحقیقاتی ایجنسی نے 12 افراد محمد اشرف ولد حسین محمد ساکنہ کنڈی تحصیل کوٹرنکہ جو اس وقت کنٹرول کلرک راجوری تھے ، محمد الیاس ولد محمد حسین ساکنہ راجدھانی تھنہ منڈی اس وقت سٹور کیپر راجوری تھے اورآج وفات پاچکے ہیں ، کیول کرشن ولد جگت رام ساکنہ وارڈ نمبر 9راجوری حال شیو نگر جموں اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائی راجوری تھے اور آج وقت سبکدوش ہوچکے ہیں ،ٹی پی سنگھ ولد ایس تیجا سنگھ ساکنہ گورونانک نگر جموں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ راجوری تھے اوراس وقت سبکدوش ہوچکے ہیں ، محمد بشیر چودھری ولد نور الٰہی ساکنہ ہاوسنگ کالونی ادھمپور اس وقت ٹی ایس او راجوری تھے اورسبکدوش ہوچکے ہیں ،عبدالرؤف ولد عبدالعزیز ساکنہ وارڈ نمبر 8راجوری ٹی ایس او راجوری تھے اورسبکدوش ہوچکے ہیں ،سریش چندر ولد دھنی رام وارڈ نمبر 4راجوریWeighmanراجوری ، مبشر ریاش ولد محمد ریاض ساکنہ راجدھانی چوکیدار ، مدن لعل ولد گاندھی لعل ساکنہ راجوری جواس وقت سیلز مین سیل ڈپو راجوری ’بی‘ اوراب سیلزمین نوشہرہ، میر محمد ولد ستار دین تحصیل سرنکوٹ سیلز مین راجوری جو وفات پاچکے ہیں ، لکھ پتھ رائے ولد پریتھو ناتھ ساکنہ سندربنی اکاونٹنٹ راجوری جوسبکدوش ہوچکے ہیں ، ہرنام سنگھ ولد اجیت سنگھ ساکنہ راجپورا نوشہرہ اکاونٹنٹ فوڈ سپلائی راجوری حال اکاونٹنٹ آفیسر بلاک ڈیولپمنٹ آفس قلعہ درہال راجوری شامل ہیں،کے خلاف چالان پیش کیاہے ۔