راجوری//اپنے مطالبات کے حق میں راجوری اور پونچھ میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کا احتجاج جاری ہے ۔راجوری میں چوتھے روز بھی آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے احتجاج کیا جبکہ پونچھ میں کئی ہفتوںسے احتجاج کیاجارہاہے ۔ دونوں ہی اضلاع کے صدر دفاتر میں ان ورکروںنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔ان ورکروں کاکہناہے کہ حکومت ان کے مطالبات کو نظر انداز کررہی ہے اور ان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی جائز مانگوں کو پورا نہیں کیاجارہا ۔ انہوںنے کہاکہ انہیں سبکدوشی کے وقت وہ تمام فوائد دیئے جائیں جو دیگر ملازمین کو ملتے ہیں جبکہ دیگر مطالبات بھی پورے کئے جائیں ۔