راجوری//ڈاک بنگلہ راجوری میں پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے یک روزہ کنونشن کا اہتمام کیاگیا ۔اس کنونشن کی صدارت ایم ایل اے راجوری وپارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری قمر حسین چودھری نے کی جبکہ ضلع صدر سمیت کئی دیگر لیڈران بھی اس موقعہ پر موجو دتھے ۔کارکنان نے دعویٰ کیاکہ راجوری میں پچھلے تین برسوں میں کئی ترقیاتی کام شروع ہوئے ہیں اور مختلف مقامات کیلئے سڑک رابطوں کی تعمیر کے علاوہ پانی اور بجلی سپلائی کا بھی نظام بھی ٹھیک کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ایک بہتر سمت میں گامزن ہے ۔اپنے خطاب میں چودھری قمر حسین نے کہا کہ یک روزہ کنونشن کا مطلب صرف یہ دیکھنا ہے کہ حلقہ انتخا ب راجوری کے لئے ہورہی سرگرمیاں واقعی درست سمت میں انجام دی جارہی ہیں یاپھر ان میں بدلائو کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مطالبات اور ضروریات کے پیش نظر پارٹی مجموعی سطح پر تعمیری کاموں میں سرگرم ہے ۔ انہوں نے ریاستی سرکار سے اپیل کی کہ راجوری ضلع کے لئے خصوصی بھرتی عمل میں لائی جائے تاکہ سرحد ی متاثرین ودیگر بے رزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں ۔ ضلع صدر نے پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے کام ترجیحی بنیاد پر کئے جائیںگے ۔ پبلسٹی سیکریٹری طاہر لون نے کنونشن میں آئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں موجودہ حکومت تاریخی اقدام کررہی ہے ۔اس موقعہ پر ایڈمسٹریٹر اوقاف عبدالقیوم ڈار،ایڈووکیٹ تعظیم ڈار،آصف بٹ ، سید اقبال شاہ و دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔