راجوری// ضلع راجوری میں جمعرات کو ایک بس کے حادثے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بس (JKO2AE-3393) راجوری سے گمبیر مغلاں جاتے ہوئے کاکورہ موڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور کئی دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو کم از کم پانچ ایمبولینسوں میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا بنیادی علاج و معالجہ جاری ہے۔
ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ درجن بھر افراد زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے، بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔