بانہال //جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سجاد شاہین نے جموں و کشمیر کووڈ19کے مثبت کیسوں میں اضافے پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے سرلار سے مطالبہ کیا ہے کہ وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے سہی علاقوں میں موجود طبی سہولیات کو بہتر بنایا جائے ۔نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اوع ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے بتایا کہ پورے ضلع رام بن اوربانہال کے حلقوں میںکرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے خصوصی طبی نگہداشت کی سہولیات ، طبی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ، زندگی بچانے والی دوائیوں کی عدم فراہمی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔نمائندے میر ارشد کے مطابق شاہین نے مزید بتایا کہ ضلع بانہال کے ڈسٹرکٹ اسپتال رام بن ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال ، پی ایچ سی ، اوکھڑل ، ایلین باس ، سی ایچ سی رمسو ، کھاری ، بزلہ ، نیل ، نوگام ، مہو منگیت پوگل ، سینابتی اور دیگر سب مراکز میں ناکافی انفراسٹرکچر موجود ہے۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ضلع رمبان کے تمام اسپتالوں خصوصا ً بانہال حلقہ کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لئے اقدامات کریں۔نیشنل کانفرنس لیڈر نے گذشتہ چند ہفتوں میں ریاست بالخصوص ضلع رام بن میں مہلک دوسری لہر کے دوران کووڈ19 کے واقعات میں تیزی سے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ، شاہین نے کہا کہ کوویڈ – 19 مثبت واقعات میں مسلسل اضافہ تشویش کا باعث ہے کیونکہ کوڈ – ضلع میں 19 کیسز میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔انہونے سرکار کو مزکورہ علاقوں کی طرف فوری توجہ دینے کے علاوہ عوام سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔