’دہلی بمقابلہ مرکز‘ معاملہ نئی عرضی سپریم کورٹ میں داخل

نئی دہلی//دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان کچھ اہم اختیارات کو لے کر رسہ کشی کا معاملہ فی الحال سلجھتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایڈمنسٹریشن سروسز پر کنٹرول والے ’دہلی بمقابلہ مرکز‘ معاملے میں اب سپریم کورٹ میں نئی عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی مرکزی حکومت کی طرف سے داخل کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ کی سماعت بڑی بنچ کے سامنے ہو۔اس معاملے میں دہلی حکومت کی طرف سے پیش سینئر وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے مرکزی حکومت کی عرضی کی مخالفت کی ہے۔ چیف جسٹس ا?ف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ کے سامنے ابھشیک منو سنگھوی نے کہا کہ نئی عرضی سے صرف تاخیر ہوگی اور اس طرح کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دوسری طرف مرکز کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جس کی تردید کی جا سکے۔ میں نے ایک عارضی درخواست داخل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو ایک بڑی بنچ کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔