مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے ٹوپہ علاقہ میں سرکاری ارضی پر دو گروپوں کے مابین ہوئی لڑائی میں 3خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ دنوں گروپوں کے درمیان سرکاری اراضی کے معاملہ کولے کر لڑائی ہوگئی جس کی وجہ سے مذکورہ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے سب ڈسٹر کٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا جہاں پر مرحم پٹی کے بعد 2افراد کو چھٹی دے دی گئی جبکہ دو افراد ابھی بھی ہسپتال میں علاج معالجہ کے سلسلہ میں داخل کروائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ لرائی حاجی محمد فضل سکنہ سکمن اور محمد بشیر سکنہ ٹوپہ کے گروپوں میں ہوئی ۔محمد بشر کے گروپ نے بتایا کہ سرکاری اراضی پر لڑائی ہوئی ہے جبکہ پولیس نے مینڈھر پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔