یو این آئی
نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز تیز گیند باز محمد سراج کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستان کے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد محمد سراج کو ان کے ورک لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بورڈ کے مطابق، یہ فیصلہ ایک احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ طویل بین الاقوامی سیزن سے پہلے وہ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تروتازہ اور فٹ ہو سکیں۔ مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے دونوں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سراج کے متبادل کے طور پر پرسدھ کرشنا کے نام کی منظوری دی ہے۔ ٹیم کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز شریئس ائیر کے سپرد کی گئی ہے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل یہ اسکواڈ کچھ اس طرح ہے :کپتان: شریئس ائیر،نائب کپتان: تلک ورما، ابھشیک شرما، شیوم دوبے ، نتیش کمار ریڈی، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، سنجو سیمسن، ایشان کشن، ورون چکرورتی، روی بشنوئی،تیز گیند باز: ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، پرنس یادو، ویبھو سوریہ ونشی، پرسدھ کرشنا ۔