دریائے آنس پر تعمیر کردہ لڑکوتی جھولا پل گرنے کی دہلیز پر | رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ،حادثے سے قبل پل کی مرمت کا مطالبہ

سید زاہد
کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ لڑکوتی میں تعمیر کردہ جھولا پل آہستہ آہستہ خستہ حال ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے متعدد علاقوں کی عوام کا رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ پید ا ہو گیا ہے ۔برسوں قبل قائم کئے گئے رابطہ پل سے لڑکوتی کے ساتھ ساتھ ملحقہ دیہات کی ایک وسیع آبادی کو فائدہ مل پہنچ رہا ہے لیکن اس کے خستہ حال ہونے کی وجہ سے اب لوگوں کی آمد ورفت متاثر ہو نے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ اس رابطہ پل کی مدد سے پنچایت لڑکوتی ،کراگ ،شاہپور کیساتھ ساتھ تحصیل خواص کے متعدد دیہات کے بزرگ ،خواتین اور سکولوں و کالجوں میں زیر تعلیم بچے مذکورہ پل کی مدد سے سفر کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جھولا رابطہ پل خستہ حال ہو کر گرنے کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں کیساتھ ساتھ مشکل وقت میں مویشیوں کو بھی دریا عبور کریا جاتا تھا لیکن ہر گزرتے روز پل خستہ حال ہوتا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ لڑکوتی رابطہ پل کی مرمت کر کے عوام کو عبور و مرور کا معیاری راستہ مل سکے ۔