کشتواڑ//درنگھورن و ضلع کے دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کی طبی ضروریات پورا کرنے کے مقصد سے انڈین آرمی نے درنگدھورن میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ کیمپ کا مقصد مقامی لوگوں کوبنیادی طبی سہولیات گھروں کی دہلیز پر ہی فراہم کرنا تھا ، جنھیں معمولی طبی سہولیت کے لئے کشتواڑ کا رُخ کرنا پڑتا تھا ۔اس کو مد نظر رکھکر آرمی کے میڈیکل افسر نے سٹاف کے ہمراہ درنگدھورن علاقہ میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا، جس میں لوگوں کی بھاری تعداد دیکھانے کو ملی ۔کمپ میں 287 مریضوں میں سے 95مرد، 77خواتین اور 115بچے شامل تھے۔درنگدھورن کے عوام نے طبی کیمپ کی کافی ستائش کی اور مستقبل میں بھی ایسا کیمپ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔