مہور//سب ڈویژن درماڑی کے پنچائت حلقہ ٹھیلو کا سال پریلی پل جس کا کام محکمہ رورل ڈیولپمنٹ نے جنوری 2017 میں ہاتھ میں لیا تھا لیکن لوگ ابھی بھی پل بننے کے منتظر ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے ایم جی نریگا کی طرف سے اس پل کا تھوڑا کام 2017میں ہوا تھا نامعلوم وجوہات کے بنا پر اس کے بعد پل کا کام شروع نہیں کیا گیا۔یہ پل بلڑ اور ٹھیلو کے درمیان واقع ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے اگرچہ یہ پل بن جا نے سے کئی ایک جانیں محفوظ رہ سکتی ہے۔پل نا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بارش کے وقت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔طلباء اور مریضوں کو مجبوراً یہ نالہ عبور کر کے اسکول یا ہسپتال جانا پڑتا ہے۔مقامی لوگ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ سے پو چھتے ہیں کہ کس بنا پر اس پل کا کام رکا پڑا ہے۔لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے اس پل کے نا بننے کی فوری طور تحقیقات کی جائے بصورت دیگر انہیں احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔