کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ کے ستہ بیون درد پورہ میں دو کمسن بچے ایک تالاب سر بند میں غرقآب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غرقآب ہوئے بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی ہے،
تاہم بتایا جا رہا ہے کہ سر پنچ غلام محی الدین خواجہ اور محمداقبال خواجہ کے بچے سر بند تالاب کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ تالاب میں ڈوب گئے۔
مقامی لوگ اورپولیس جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور بچاو¿ کاروائی شروع کی۔