خواص میں 10ماہ سے تحصیلدار کی کرسی خالی

سید زاہد
بدھل / /کوٹرنکہ سب ڈویژن کی خواص تحصیل میں گزشتہ 10ماہ سے تحصیلدار کی کرسی خالی پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے اعلیٰ حکام سے رجوع کیا جارہا ہے لیکن ابھی تک خواص میں تحصیلدار کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگ 30کلو میٹر کا سفر طے کر کے کوٹرنکہ جانے پر مجبور ہیں ۔سماجی کارکن لکی ٹھاکر نے بتایا کہ گزشتہ دس ماہ سے خواص کی عوام انتظامیہ سے تحصیلدار کی تعیناتی کی اپیل کر رہی ہے لیکن ابھی تک آفیسر موصوف کی تعیناتی یقینی نہیں بنائی جاسکی ہے ۔مقامی لوگوں نے جموں وکشمیر کی حکومت بالخصوص لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خواص میں تحصیلدار کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کی پریشانی ختم ہو سکے ۔