جموں//نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی صوبائی صدرمحترمہ ستونت کورڈوگرہ نے جموں وکشمیر پولیس میں خواتین کونوکریاں فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کوبااختیاربنانے کے لئے ایساکرناضروری ہے ۔پنچایت کھیری میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ستونت کور نے کہاکہ کسی فیصلہ سازادارے کومزیدفعال بنانے کے لئے خواتین کوبھرپورنمائندگی دیناوقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کوتعمیروترقی کے میدان میں تیزی کے ساتھ آگے لے جانے کے لئے خواتین کوبااختیاربنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے این سی وومن ونگ سارے جموں خطہ میں مہلاپنچایتوں کاانعقاد کرے گی۔انہوں نے اس بات پرافسوس ظاہرکیاکہ ریاست میں متعددشعبوں میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھاجارہاہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ نیشنل کانفرنس خواتین کوبااختیار بنانے کے لئے اپنے وعدے پرقائم ہے اوراس مقصد کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔