خبر کا اثر | سنگلدان میں سٹریٹ لائٹوں کی تنصیب جاری

زاہد بشیر
گول//حال ہی میں کشمیر عظمیٰ نے علاقہ سنگلدان میں شام کے بعد ہی گھپ اندھیرے کے ساتھ ساتھ کئی برسوں سے خراب پڑی سٹریٹ لائٹوں کے بارے میں ایک خبر نشر کی تھی جس کے چلتے انتظامیہ نے سنگلدان بازار میں سولر سٹریٹ لائنوں کو نصب کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں سٹریٹ لائٹیں نہ ہونے کی وجہ سے یہاں باہر نکلنا محال بن گیا تھا جہاں ایک طر ف سے جنگلی درندوں کا ڈر تھا وہیں اندھیرے میں چلنا بھی کافی دشوار تھا ۔ سنگلدان بازار کے مختلف مقامات پر سولر لائٹوں کے تنصیب کا کام جاری ہے اور لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ اس طرح سے ملحقہ جات میں بھی بالخصوص مساجد ،قبرستاوں و دوسرے عبادتگاہوں کے ارد گرد اس طرح کی سولر سٹریٹ لائٹیں نصب کی جائیں تا کہ لوگوں کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔