سوپور// پیپلز لیگ نے تنظیم کے بزرگ و علیل چیئرمین غلام محمد خان سوپوری پر چوتھی بار پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے رات کے اندھیرے میں انہیں انتہائی بیماری کی حالت میں تھانہ سوپور سے کورٹ بلوال جیل منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔ اسی دوران پیپلز لیگ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع منعقد ہوا جس میں ماسٹر عبدالرشید ,حاجی محمد رمضان،عبدالرشید ڈار، غلام قادر راہ ،نذیر احمد شاہ ،محمد شفیع میر ،مشتاق احمد صوفی ،پرویز احمد بٹ ،غلام قادر رینہ،احمداللہ پرے، عبدالرشید متو اور محمد یوسف بٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بزرگ رہنما غلام محمد خان سوپوری کئی عارضوں میں مبتلا ہیں۔ اجلاس میں ریاستی انتظامیہ کے اس فعل کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے غلام محمد خان سوپوری کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا