خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو جنم دیا

زاہد بشیر
گول//سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کی خاطرہفتے کے روز بند رہنے کے بیچ ایک خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو جنم دیا۔ شاہراہ پر ہفتے کے روز مہاڑ کے مقام پر چٹانیں کھسکنے کے باعث شاہراہ بندہونے کے نتیجے میں شاہینہ اختر ساکن دھرم سنگلدان گول، جو کہ دردزہ میں مبتلا تھی، کو ایمبولنس کے ذریعے رام بن ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ٹریفک جام کے باعث ایمبولنس پھنس کررہ گئی۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے باعث خاتون نے ایمبولنس میں ہی بچے کو جنم دیا۔