یو این آئی
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے گزشتہ 12 سال بھروسے، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہم وطنوں کی دعاں اور سب سے پہلے قومی جذبے سے تحریک پا کر نوجوانوں، خواتین اور کسان بھائی بہنوں کو بااختیار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے مسٹر مودی نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، انتھک کوششوں کے نتیجے میں ہی آج ملک نے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) سے لے کر ڈیجیٹل انقلاب تک عالمی سطح پر ایک نئی پہچان حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت کے عزم کو پورا کرنے کے لیے حکومت خدمت، گڈ گورننس اور خوشحالی کی اس راہ پر مسلسل آگے بڑھتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا، ہماری حکومت کے گزشتہ 12 سال بھروسے، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف رہے ہیں۔ ملک کے 140 کروڑ لوگوں کے آشیرواد اورملک مقدم کے جذبے کے ساتھ ہم نے نوجوانوں، خواتین اور اپنے کسان بھائی بہنوں کو بااختیار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ یہ ہماری انتھک کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ انفراسٹرکچر سے لے کر ڈیجیٹل انقلاب تک آج ملک کو دنیا بھر میں ایک نئی پہچان ملی ہے۔ وکست بھارت کے عزم کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہم خدمت، گڈ گورننس اور خوشحالی کی اسی راہ پر مسلسل آگے بڑھتے رہیں گے۔واضح رہے کہ مرکز میں مودی حکومت کا 12 سال کا دورِ اقتدار مکمل ہو گیا ہے۔ مسٹر مودی نے 26 مئی 2014 کو پہلی بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔