سرینگر// جموں کشمیر بنک کا تجارتی ہیڈ کوارٹر جمعہ کو مسلسل دوسرے روز بھی بند رہا جبکہ سنیچر اور اتوار کو تعطیل ہونے کے سبب کارپویٹ آفس بدستور مقفل رہے گا۔ اس مالیاتی ادارے میں گزشتہ دن کرونا وائرس میں27ملازمین کی رپورٹ مثبت آنے کئے بعد بنک انتظامیہ نے2روز تک کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر کو بند کرنے کا فیصلہ لیا تھا،جس دوران بنک میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔ ادھر کشمیرعظمیٰ کے کپوارہ کے نامہ نگار اشرف چراغ کے مطابق ہندوارہ کے کرالہ گنڈ میں قائم جمو ں و کشمیر بینک شاخ کے4ملازمین کے ٹیسٹ بھی مثبت سامنے آئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے جموں و کشمیر بینک شاخ کرالہ گنڈ میں 4مریضوں کے ٹیسٹ لگا تار مثبت سامنے آئے ،جس کے بعد دیگر ملازمین کے نمونے بھی حاصل کئے گئے ۔