جھجر کوٹلی میںمنشیات فروش 7 کلو منشیات سمیت گرفتار

جموں// جموں پولیس نے پولیس اسٹیشن جھجر کوٹلی کے دائرہ اختیار میں ناکہ پوائنٹ پر ایک ملزم سے 7 کلو گرام اور 200 گرام پوست کا بھوسا برآمد کرکے کامیابی حاصل کی۔پولیس اسٹیشن جھجر کوٹلی کی ایک پولیس ٹیم نے ناکے کی ڈیوٹی کے دوران سری نگر سے جموں کی طرف آنے والے ایک مشتبہ شخص کو پکڑ لیا۔تلاشی لینے پر اس کے پاس سے 7 کلو 200 گرام پوست کا بھوسا برآمد ہوا جسے ٹرک بیئرنگ رجسٹریشن نمبر PB06V-8239 کی سیٹ کے نیچے دو سرمئی رنگ کے پولی تھین میں چھپایا گیا تھا۔اس سلسلے میں دفعہ8/15/25 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 2022 کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 170 پی ایس جھجر کوٹلی میں درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی بعد میں شناخت پیٹرک مسیح ولد سورج مسیح سکنہ چک شریف گورداسپور پنجاب کے طورہوئی ہے ۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔