جموں //جموں یونیورسٹی میں لاء ڈیپارٹمنٹ نے سنٹر فار اینوائرنمنٹل ایجوکیشن ،ریسرچ اور ایڈووکیسی ،نیشنل لاء سکول آف انڈیا یونیورسٹی بنگلورو کے اشتراک سے آب و ہوا کے بدلائو پر دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔افتتاحی رسم شعبہ لاء جموں یونیورسٹی اور نیشنل لاء سکول آف انڈیا یونیورسٹی بنگلورو کے درمیان ایک مفاہمت پر دستاویز پر دستخط کے ساتھ کیا گیا ۔اس دستاویز کے تحت اکیڈمک ایوئینٹوں، ٹیچنگ، ٹریننگ اور ریسرچ میں اشتراک کے مقصد سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں کیلئے کل وقتی باقاعدہ اور آپشنل کورسز پیش کرنا ہے۔اسکے علاوہ ان اداروں کو آپسی شرائط و ضوابط پر پی ایچ ڈی کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان اداروں کے فیکلٹی مبران کو ان یونیورسٹیوں کے اہم سیمناروں ،کانفرنسوں میں شرکت کرنے کی پیش کش کرنا ہے۔ایم او یو پر دستخط کرنے والوں میں وائس چانسلر این ایل ایس آئی یو پروفیسر آر وینکٹا رائو ،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی بھی تھے، چئیر پرسن سی ای ای آر اے پروفیسر سیا رام بھٹ، جو کہ مہمان ذی وقار تھے۔جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما ،اور ہہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ لاء پروفیسر ارویند جسروٹیا شامل تھے۔پروفیسر وینکٹا رائو نے اپنے خطاب میں ایم او یو پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح سے لاء ڈیپارٹمنٹ یو این ڈی پی پروجیکٹ کا پہلا شریک ادارہ بن گیا ہے۔پروفیسر آر ڈی شرما نے دو اداروں کے درمیان شراکت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔کانفرنس کا انعقاد آب و ہوا کے بدلائو پر طویل بحث و مباحثہ کے ساتھ کیا گیا ۔