جموں//انسٹی ٹیوٹ برائے انسانی جنیات جموں یونیورسٹی کی جانب سے انسانی حیاتیات پرایک خصوصی لیکچرکااہتمام کیاگیا۔پروفیسرایس ایم ایس چاہل ،پروفیسرشعبہ انسانی جنیات اورسابق ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسزپنجاب یونیورسٹی (پٹیالہ ) کومقررین کے طور پر مدعوکیاگیاتھا ۔جنھوں نے انسانی حیاتیات پرلیکچردیئے ۔ مہمان مقررین انسانی جینیات سے متعلق متعددپہلوئوں پر روشنی ڈالی۔جنیات کے میدان میں انسانیات کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔اس سے قبل پروفیسرسیمالنگرکارڈی نیٹر پی جی کورس انسانی جنیات نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اس اہم معلوماتی گفت وشنید کے فوائدکے بارے میں طلباء کوآگاہ کیا۔