ادھم پور// سابق ایم ایل اے اورنیشنل پنتھرس پارٹی کے صدربلونت سنگھ منکوٹیہ نے کہاکہ ہے کہ پہلاموقعہ ہے کہ جب خطہ جموں کے دس اضلاع کے لوگوں نے بیک وقت آواز الگ جموں ریاست کی مانگ کی ہے۔یہ مہم نیشنل پنتھرس پارٹی کی جانب سے ’’حق انصاف یاترا‘‘کے تحت شروع کی گئی ہے ۔اس مہم کے تحت خطہ جموں کے دس اضلاع کولایاجائے گا۔ایساکرنا اب وقت کی ضرورت ہے ۔ادھم پورمیں پارٹی دفترمیں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے بلونت منکوٹیہ نے کہاکہ حق انصاف یاترا کامقصد الگ جموں ریاست ہے تاکہ جموں خطہ کے ساتھ انصاف ہوسکے اوریہ یاترا جموں میں 6نومبرکومہاریلی کی صورت میں اختتام پذیر ہوگی۔ منکوٹیہ نے پارٹی ورکروں سے کہاکہ جموں خطہ کے کونے کونے سے اس یاترامیں شامل ہونے کے لئے لوگ آئیں ۔