جموں کشمیر میں 16متاثر | 12اضلاع میں کوئی کیس رپورٹ نہیں

پرویز احمد
سرینگر //گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے 12اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 8اضلاع میں 16افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ79ہزار 62ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں سنیچر کو کورونا وائرس سے مزید 16افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 9جبکہ کشمیر میں7افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیرصوبے کے 7اضلاع جن میں بارہمولہ، بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گاندربل اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 7افراد کو مثبت قرار دیا گیا جن میں سرینگر میں 5،کپوارہ میں ایک اور کولگام میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 5ہزار 108ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 25ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 5اضلاع جن میں سانبہ،کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ د5اضلاع میں 9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں جموں میں4، ادھمپور میں1، راجوری میں1،ڈوڈہ میں1 جبکہ کٹھوعہ میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 73ہزار 954ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔