سرینگر//حکومت نے جموں کشمیرمیں تجارتی شعبے کی بحالی اور امداد کی سفارشات پیش کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔کمیٹی میں لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار ،کے کے شرما،فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ،کمشنر سیکریٹری صنعت وکامرس،کمشنرسیکریٹری سیاحت اورجموں کشمیر بینک کے چیئرمین شامل ہیں۔کمیٹی مختلف صنعتی و تجارتی ژعبوں سے وابستہ انجمنوں سے تبادلہ خیال کرکے حکومت کو یکم ستمبر کو رپورٹ پیش کرے گی۔تاکہ ان سفارشات پر یوٹی اور مرکزی سطح پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔