جموں و کشمیر کو تمام پہلوؤں میں پہلی ترجیح مل رہی ہے پچھلے کئی سالوں میں لوٹا گیا ،اب نیا باب شروع ہوگا:ترون چھگ

سرینگر//وزیر اعظم مودی کی حکومت کے تحت جموں و کشمیر کو تمام پہلوؤں میں پہلی ترجیح مل رہی ہے کی بات کرتے وئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ بجٹ اس بات کی گواہی ہے کہ آنے والے سالوں میں جموں و کشمیر بہترین خطہ بننے جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں کچھ عناصر تعمیر و ترقی سے نا خوش ہے جس کیلئے وہ امن کی صورتحال بگاڑنے کی ہر وقت کوشش کر رہے ہیں ۔ ایک تقریب کے حاشیہ پر بولتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک میں ترقی کا نیا ماڈل بناکرملی ٹینٹوں کے عزائم کو شکست دی جائے گی ۔ ترون چھگ نے کہا کہ جموں کشمیر کو ملک میں تعمیر و ترقی میںایک نیا رول ماڈل بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اس کیلئے بہت کام کیا جا چکا ہے اور نمایاں تبدیلی واضح ہے ۔ چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر میں امن اور ترقی کا ایک نیا باب رقم کیا ہے لیکن پاکستان آئی ایس آئی کے تعاون سے کچھ عناصر کا استعمال کرکے لوگوں کی توجہ ترقیاتی کاموں سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک میں ترقی کا ایک نیا ماڈل بن جائے گا ۔ھگ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں خاندانی راج کا دور ختم ہو چکا ہے۔ جموں کشمیر کو پچھلے کئی سالوں میں دو خاندانوں نے لوٹا ہے۔ لیکن ایک نیا باب شروع ہوا ہے جو کشمیریوں کے چہرے پر مسکراہٹ لائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت کے تحت جموں و کشمیر کو تمام پہلوؤں میں پہلی ترجیح مل رہی ہے اور جموں کشمیر کا بجٹ اس بات کی گواہی ہے کہ آنے والے سالوں میں جموں و کشمیر بہترین خطہ بننے جا رہا ہے۔