سرینگر//جموں میں کشمیری تاجروں اور دیگر لوگوں پر ہوئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کشمیرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزنے ریاست کے باہر کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جموں میں احتجاجی مظاہروں اور کشمیری تاجروں و لوگوں پر مبینہ حملے کے بیچ چیمبر صدر شیخ عاشق حسین نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جموں میں فرقہ پرست اور بلاوائیوں نے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو تحفظ فرہم کیا جائے۔ سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس کے صدر نے بتایا کہ کشمیر میں ہر طرح کی ہلاکتوں کی وہ مذمت کرتے ہیں،کیونکہ یہ ہلاکتیں انسانیت کا نقصان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپس میں لڑنے سے بہتر ہیں جموں اور کشمیر کے لوگ بھائی چارے کا پیغام بھیج دیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست کے باہر کشمیری تاجروں،طلاب اور دیگر لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔شیخ عاشق نے بتایا کہ لوگوں کو چاہے کہ وہ سیاست کا شکار نہ ہو،جبکہ عام لوگ انسانیت سوز ہلاکتوں کی مذمت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بار بار یہ کہتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہے تاکہ روز روز کے خون خرابے سے نجات مل جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کا ثبوت پیش کریں اور معصوم لوگوں کو نشانہ نہ بنائے۔شیخ عاشق نے بتایا کہ وہ جموں چیمبر کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ وہ اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے جموں میں اقلیتی فرقے کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔چیمبر کے صدر نے جموں کی سیول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کرین۔