جموں//بینکوں کی نجکاری کے خلاف بینک ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی۔حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کے لیے باہو پلازہ پر بینک ملازمین کی جانب سے اپنی اپنی برانچوں اور بینکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بینکوں کی نجکاری کے خلاف نعرے لگائے جس سے مبینہ طور پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور عوام کے مفاد میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کی نجکاری نہ کرے کیونکہ وہ منافع میں چل رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے بینک ملازمین نے کہا’’ہمارے پاس بینکوں کی نجکاری کو قبول کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہم منافع میں چل رہے ہیں اور حکومت کے اس اقدام کو جواز فراہم کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے‘‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو پبلک سیکٹر کے بینکوں کے نمائندوں سے مشورہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔انہوں نے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ یہ ملک کی راجستھان اور جھارخان ریاستوں میں نافذ ہے۔ انہوں نے بینکوں میں افسران کے اوقات کار کا تعین کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔