جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنررمیش کمارنے یہاں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کارپوریشن کے متعددونگوں کے کام کاج کاجائزہ لیا۔انہوں نے حکام کوہدایات دیں کہ وہ عوام کودرپیش مسائل کے ازالہ کے لئے اولین فرصت میں توجہ دیں ۔شہرجموں میں صحت وصفائی کاذکرکرتے ہوئے کمشنرنے کہاکہ شہرمیں صفائی کے نظام کوبہتربنائے رکھنا ترجیحات میں شامل ہے اوراس کے لئے مناسب تعدادمیں افرادی قوت اورمشینری کوکام میں لایاگیاہے۔ جے ایم سی کمشنرنے جوائنٹ کمشنر(ڈبلیو) سے کہاکہ وہ مختلف سکیموں خصوصی طورپرمیگاپروجیکٹوں اورفلیگ شپ پروگراموں کی عمل آوری کی ذاتی نگرانی کریں۔اس دوران میٹنگ میں راجیش شرما ، جوائنٹ کمشنر(ایڈم)، نیرج گپتا، چیف اکائونٹس آفیسر، رنجیت سنگھ ، سیکریٹری ، ویناکشی کول ،اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو)، کوشل چندجوائنٹ کمشنر(ڈبلیو)، جیت لال ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننت، ڈاکٹرانیتاسلگوترہ ہیلتھ آفیسر، راجیش گپتاچیف انفورسمنٹ آفیسر، ایس سرجیت سنگھ ایگزیکٹیوانجینئر(الیکٹرک )، غلام رسول ایگزیکٹیوانجینئر (سنٹرل)، محمدتاج چوہدری ایگزیکٹیوانجینئر یوای ای ڈی ، آرکے ٹٹو،ڈویژنل ٹائون پلانر، ڈاکٹرجسونت سنگھ ایم وی او، کامنی کیسرانفورسمنٹ آفیسر ، شمیم وانی پبلک لاء افسر، طارق رینہ اے ای ای (ٹرانسپورٹ ، امیتابھ منہاس اے ای ای ،گرچرن سنگھ اے ای ای جوگندرصراف اے ای ای ،وریندرپٹھانیہ اے ای ای ،جے ایس بالی اے ای وغیرہ موجودتھے۔