جموں//کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن رمیش کمار کی ہدایات پر وناکشی کول اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کارپوریشن کے ریونیوونگ کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے۔اس ونگ نے اندراچوک ، کے سی چوک،بی سی روڈ ،مہیش پورہ ،کنال ہیڈ اورگاندھی نگر علاقوں کادورہ کیااورفٹ پاتھوں پردکانداروں کی جانب سے رکھی گئی اشیاء کوہٹایا ۔دریں اثنادکانداروں سے کہاگیاکہ وہ اشیاء اپنی دکانوں کے اندررکھیں تاکہ راہ گیروں کوچلنے میں دشواریوں کاسامنانہ کرناپڑے ۔اورگاڑیوں کی آمدورفت بھی بغیرکسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ ٹیم نے نان ریڑھی زون سے گیارہ ریہڑیوں کوبھی ضبط کیا۔