جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک بحال

محمد تسکین

بانہال //حکام نے جمعرات کو بتایا کہ پتھر اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 24 گھنٹے سے زیادہ وقت تک بند رہنے کے بعد جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی گئی۔ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں اور مسافروں کو احتیاط سے سفر کرنے کا مشورہ دیا۔ایک ٹویٹ میں ٹریفک پولیس نے کہا، “جموںسرینگر شاہراہ پر دونوں ملبے کو ہٹا کر ٹریفک کو کلیئر کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔”بدھ کو پنتھیال میں پتھر گر آنے کی وجہ سے شاہراہ بند کر دی گئی۔24جنوری شام 5بجے سے 25جنوری شام 5بجے تک مہاڑ اورپنتھیال میں پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 12 گھنٹے 23 منٹ تک شاہراہ بند رہی۔