بانہال// کپواڑہ کے ایک نوجوان کی لاش، جس کی موت پنجاب کے کھنہ میں ہوئی، سری نگر جموں ہائی وے پر رام بن ضلع کے بانہال میں پھنسی دیگر چھ میتوں میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کی لاشیں جموں سرینگر قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے بانہال میں ہی درماندہ ہیں۔
سرحدی ضلع کپواڑہ کے پازی پورہ کے ایک نوجوان کی لاش بھی شامل ہے، جس کی موت ریاست پنجاب کے کھنہ میں ہوئی تھی۔
نوجوان کے لواحقین نے انتظامیہ سے نعش جلد گھر پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
اس دوران ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ تمام لاشیں ایس ڈی ایچ رام بن میں پڑی ہیں۔ وہیں شاہراہ کی بحالی کے اقدامات بھی جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔