جموں بس حادثہ وزیر اعظم کا اظہار افسوس، ایکس گریشیا کا اعلان

نیوز ڈیسک

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں بس حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔مودی نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا’’جموں و کشمیر میں بس حادثے پر رنج و غم ہے، ہر مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیااور زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے،” ۔ایل جی منوج سنہا نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50،000 روپے کی ایکس گریشیا کا بھی اعلان کیا ہے۔