گندو//جامیعہ غنیت العلوم اسلامی تعلیمات کے معروف ادارے نے اتوار کو اپنا سالانہ دن منایا۔یہ ادارہ 1983سے فاضل عربیک، قرآت، فارسی، حفظ، ناظرہ ،دینیات اور سیکنڈری سکول تعلیم فراہم کر رہا ہے۔سالانہ اجلاس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور معروف علماء نے تقاریر کیں۔ضلع صدر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کشتواڑ شیخ ناصر نے بھی اس اجلاس میںشرکت کی ۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کچھ لوگ ایسے اجلاسوں میں شرکت کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے ادارے کے منتظمین کو ایسے ادارے قائم کرنے پر مبارک باد دی۔