جامع زرعی ترقیاتی منصوبے پر عملدر آمد کیلئے 4کمیٹیاں تشکیل

بلال فرقانی
سرینگر//حکومت نے منگل کو جموں و کشمیر میں جامع زرعی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے4کمیٹیاںتشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ان کمیٹیوں میں مرکزی سطح کی اعلیٰ کمیٹی، بااختیار کمیٹی، یو ٹی سطح کی ایگزیکٹو کمیٹی اورضلعی سطح کی کمیٹیاں تشکیل شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق مرکزی سطح کی ایپکس کمیٹی لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں کام کریگی ۔ یہ کمیٹیاں سمت اور ترجیجات کا تعین کرنے کے علاوہ خیالات کی توسیع اور مشاہدہ کریں گی۔کمیٹیوں کو پروگرام کے نفاذ کے لیے اسٹریٹجک تعاون میں توسیع فراہم کرنے کا بھی کام سونپا گیا ہے جبکہ جامع زرعی ترقی منصوبے کی پیش رفت کی مجموعی نگرانی؛ شعبوں کی ضروریات پر مبنی آپریشنل رہنما خطوط کے ساتھ منصوبوں کی منظوری اور کل فنڈنگ اور مختص کے ساتھ ساتھ پالیسی رہنمائی اور سمت میں ردوبدل کیے بغیر، منصوبے کے حوالے سے منظور کریں گی۔