عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی بدستور جاری ہے جسکے سبب متعدد سڑکیں آمدرفت کیلئے بند پڑی ہوئی ہے۔ اتوارکی صبح اگرچہ موسم میں بہتری ائی اور دوپہر تک دھوپ کھلی رہی تاہم دوپہر ہوتے ہی موسم نے دوبارہ اپنا مزاج بدلا اور بارشوں و برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جو دیرگئے تک جاری تھا۔مڑواہ واڑون دچھن سنتھن مرگن کیشوان چنگام چھاترو کچھال پاڈر مچیل کے اوپری علاقوں میں تیسرے روز بھی برفباری ہوتی رہی جسے ان علاقہ جات میں عام زندگی مفلوج ہوکررہ گی۔ مڑواہ سے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو فون پر بتایاکہ قریب چھ سے اٹھ انچ تازہ برفبادی درج کہ گی جسکے سبب لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں وہی واڑون میں ایک فٹ سے زائد تازہ برفباری کی اطلاع موصول ہورہی ہے۔دچھن سے ملی تفصیلات کے مطابق متعدد مقامات پر مٹی و پتھر گرآے ہیں جسے رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔ اکھالا میں تازہ ہواوں سے رہایشی مکانوں کی چھتیں اڑگئی جبکہ پتھروں کی زد میں آنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے دچھن کشتواڑ سڑک پر آمدرفت معطل کردیاگیاہے جبکہ جگہ جگہ سڑک پر پسیاں گرآئی ہیں۔ چھاترو و مغل یمدان کے متعدد مقامات پر رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تفصیلات جمع کی جارہی ہے۔ کشتواڑ کے درابامیں اتوار کی صبح اس وقت دو بہنیں زخمی ہوئی جب مکان کا ایک حصہ گرگیاجسکے بعد انھیں فوری طور ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ وہی کشتواڑ کے ماتہ علاقے میں رہایشی مکان کے اندر پانی داخل ہوگیا جسکے بعد ایس ڈی آر آیف و ریڈکراس کی ٹیموں نے بچاو کاروائی عمل میں لائی۔ ہماچل کے لاہول سپتی علاقے میں گلیشیئر گر آنے کے سبب دریائے چناب کے پانی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ دریا چناب کے قریب رہایشی لوگوں سے انتظامیہ نے اگلے 24 گھنٹے تک دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ وہی پلماڑ سڑک پر بھی پسیاں گرآنے کے سبب سڑک پر آمدرفت معطل ہوگیاہے۔ کشتواڑ بٹوت قومی شاہرہ پر درابشالہ کے مقام پر پہاڑی کا بڑا حصہ گرآیا جسکے سبب سڑک آمدرفت کیلئے بند ہوگی ۔سڑک کو بحال کرنے کاعمل دیرشام مکمل کرلیاگیا جسکے بعد گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔