تلنگانہ ڈے پرراج بھون میں تقریب لیفٹیننٹ گورنرکا نیک خواہشات کااظہار

 نیوز ڈیسک

سرینگر//راج بھون میں جمعہ کو تلنگانہ کوریاستی درجہ دیئے جانے کادن منایاگیا۔اس موقعہ پرتلنگانہ کی معروف شخصیات ایک تمدنی پروگرام جس کی صدارت لیفٹیننٹ گورنرکررہے تھے، پرخصوصی طور مدعوتھیں۔تمدنی پروگرام میں این آئی ٹی سرینگر کے طلاب اورکلچرک اکادمی کے فنکاروں نے تلنگانہ کے نغمے اور ناچ پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعہ پرتلنگانہ کے لوگوں کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میں تلنگانہ کے عظیم انقلابیوں،مجاہدین آزادی، ادباء،سماجی اصلاح کاروں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں جوہمارے عظیم ملک کیلئے ایک تحریک ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں تلنگانہ کے لوگوں کی صحت مندی اورخوشحالی چاہتاہوں جن کاورثہ کافی شاندار ہے اورجن کی دستکاریاں،ادب ،میوسیقی ،تمدن کی عظیم تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے کئی باب تلنگانہ میں تحریر کئے گئے۔