ترال // میر محلہ ،ریشی محلہ ترال میں محاصرے کے دوران فائرنگ ہوئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاہم مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے فائرنگ کی آوازیں نہیں سنیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بستی میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر 42آر آر اور180بٹالن سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیا جس کے بعد یہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس ترجمان نے ایک بیان میں فائرنگ کے تبادلے کی بات کی ،تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شام دیر گئے فورسز نے میر محلہ اور ریشی محلہ کے درمیانی بستی کو محاصرہ میں لیا لیکن انہوں نے کوئی فائرنگ کی آوازیں نہیں سنیں۔