’تخلیقی صحت اور بیماری‘کے موضوع پر قومی کانفرنس کشمیریونیورسٹی کی توجہ سماجی تحقیق پر مرکوز:پروفیسرنیلوفرخان

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرنیلوفرخان نے بدھ کو یہاں ’’بازتخلیقی صحت اوربیماری‘‘موضوع پر قومی سطح کی کانفرنس کاافتتاح کیا۔اس یک ورزہ کانفرنس کااہتمام یونیورسٹی کے بائیوٹیکنالوجی شعبے نے کیاتھا۔اس موقعہ پر پروفیسر نیلوفرخان نے کہاکہ ایسی اہم کانفرنسوں سے جوان محقق اورطلاب تخلیقی صحت کے شعبے میں نئے انکشافات سے روشناس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی سماجی تحقیق پر توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں جو ہماری یونیورسٹی کیلئے کافی اہم ہے ،تاکہ مشترکہ طور قومی اور بین الاقوامی اشتراکی کام کیاجائے۔اس موقعہ پرمعروف سائنسدان پدم شری پروفیسرآر این کے بامزئی اور پروفیسر ایم ایل مادھن بھی موجودتھے۔اپنے خطاب میں پروفیسر بام زئی نے تعلیمی اداروں پرزوردیا کہ وہ وسائل اور تجربات کواکٹھا کریں۔اپنے خطاب میں پروفیسر مدن نے کہا کہ آج کے سائنس کا مطلب آپ سماج کو کیا دیتے ہیں اور موجودہ کانفرنسوں میں اسی پر بات ہونی چاہیے ۔اس موقعہ پر ڈین اکیڈمکس پروفیسرفاروق مسعودی نے بھی خطاب کیا۔