تھنہ منڈی//تحصیلدار تھنہ منڈی نے مارکیٹ کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی بنائے رکھنے کی ہدایت دی ۔بدھ کے روز قدیر الرحمن قاضی نے نائب تحصیلدار تھنہ منڈی فاروق احمد راتھر کے ہمراہ تھنہ منڈی کی مین مارکیٹ، خان مارکیٹ اور غزالی مارکیٹ کا دورہ کیا۔ انہوں۔نے اس دورہ کے دوران تمام دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں صفائی ستھرائی رکھ کر اپنے آنگن کو صاف رکھا جائے تاکہ آنے والے دنوں میں ماحول کو بیماریوں سے بچا یا جا سکے۔ انہوں۔نے اس موقعہ پر نانوائیوں، سبزی فروشوں اور حلوائیوں کو بالخصوص ہدایت دی کہ وہ صفائی کے ساتھ ساتھ اپنے نرخوں کو اعتدال پر رکھیں۔ انہوں۔نے کہا کہ اگر اسکے بعد شکایت موصول ہوئی تو قصوروار دکاندار وںکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ان کے ہمراہ ایس ایچ او تھنہ منڈی نذیر احمد ڈاربھی تھے۔