یو این آئی
نئی دہلی//تجارتی سامان اور خدمات کے شعبے کی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے اس سال اکتوبر میں ہندوستان کی کل برآمدات 73.21 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں61.48 بلین ڈالر کے مقابلے میں 19.7 فیصد زیادہ ہے ۔وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان نے اکتوبر 2024 میں کل 73.21 بلین ڈالر کی تجارتی اشیاء اور خدمات برآمد کیں، جو اکتوبر 2023 میں 61.48 بلین ڈالر کی برآمدات سے 19.7 فیصد زیادہ ہے ۔ اس عرصے کے دوران ملک کی کل درآمدات 77.33 بلین ڈالر کے مقابلے میں 7.8 فیصد بڑھ کر 83.33 بلین ڈالر ہوگئیں۔ اس طرح ملک کا مجموعی تجارتی خسارہ زیر جائزہ مدت کے دوران 10.12 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔اس عرصے کے دوران تجارتی اشیا کی درآمدات 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ 63.86 بلین ڈالر سے 66.34 بلین ڈالر ہو گئیں جبکہ برآمدات 17.3 فیصد اضافے کے ساتھ 33.43 بلین ڈالر سے بڑھ کر 39.20 بلین ڈالر ہو گئیں۔ اسی طرح خدمات کے شعبے کی درآمدات 13.46 بلین ڈالر سے بڑھ کر 17 بلین ڈالر جبکہ برآمدات 28.05 بلین ڈالر سے بڑھ کر 34.02 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔