کشتواڑ//جوگیندر بھنڈاری کی قیادت میں ضلع کے بیروز گار نوجوانوں نے جمعرات کے روز مذاکرات کار دنیشور شرما کے ساتھ ملاقات کی اور شروع ہونے والے آبی بجلی پروجیکٹوں میںروزگار کے مدعوں پرتبادلہ خیال کیا۔شرکا نے شرما پر زور دیا کہ پکل ڈول، کیرو، کوار اور ریٹل آبی بجلی پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کو روز گار میں ترجیح دی جائے،تاکہ وہ اپنی روزی روٹی کمانے کے قابل بن سکیں۔شرکا نے کہا کہ سی وی پی پی کے تین ہی آبی بجلی پروجیکٹ ہیں وہ بھی کشتواڑ ضلع میں ہی واقع ہیں اور مطالبہ کیا کہ منیجنگ ڈائریکٹر چناب ویلی پائور پروجیکٹ لمیٹڈ کا دفتر کشتواڑضلع ہیڈ کوارٹر میں قائم کیا جائے۔ بھنڈاری نے مزید کہا کہ کٹھوعہ واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگت دی جا رہی ہے اور اس معاملہ کو سی بی آئی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا،تاکہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکا جا سکے۔وفد میں رنکو سین، سردار ست پال سنگھ، شنکر سنگھ وزیر، سنجے بھگت، رنجیت شرما ، طارق پتری،انیل شرما ،غلام حسن گنائی، محمد اشرف وغیرہ شامل تھے۔