بی جے پی یوم تاسیس | 6تا 14اپریل ہفتہ سماجی انصاف منانے کا اعلان

دہلی//بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہوئی۔ اِس میں وزیراعظم نریندرمودی، پارٹی صدر جے پی نڈّا پارٹی کے سرکردہ رہنماامت شاہ، نرملا سیتا رمن، نتن گڈکری، پرہلاد جوشی اور دیگر لیڈروں نے شرکت کی۔ میٹنگکے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوالنے بتایا کہ پارٹی 6 اپریل سے 14 اپریل تک سماجی انصاف کا ہفتہ منائے گی۔ چھ اپریلپارٹی کا یوم تاسیس ہے اور ہفتے بھر چلنے والا پروگرام بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مہاپری نروان دوس پر چودہ اپریلکو ختم ہوگا۔ جناب میگھوال نے بتایا کہ وزیراعظم نے پارٹی کے سبھی ارکان پارلیمنٹ کویہ ہدایت دی ہے کہ وہ پندرہ مئی سے پندرہ جون تک اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں سرکارکی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائیں۔ انہی تاریخوں میں سرکار مرکزمیں اپنے 9 سال مکمل کرے گی۔