جموں//گجرات میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کوملتوی کرانے اوراپنی سہولت کے مطابق انتخابات کی تاریخوں کومقررکروانے کے سلسلے میں پی چدمبرم اوردیگرکانگریسی رہنماﺅں کے الزامات کومستردکرتے ہوئے مرکزی وزیر اورگجرات کے لئے بی جے پی کے الیکشن کو۔انچارج ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاکہ کانگریس کی طرح بی جے پی حکومت الیکشن کمیشن کے کام کاج میں مداخلت نہیں کرتی ہے۔ جتندرسنگھ نے کہاکہ جب سے مودی سرکاربنی ہے سبھی جمہوری ادارے بشمول الیکشن کمیشن آزادانہ طورپرکام کررہے ہیں اوران کے کام کاج میں حکومت کاکوئی دخل نہیں ہے ۔ڈاکٹرجتندرنے ان خیالات کااظہاریہاں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جموں وکشمیر سٹیٹ سوشل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے تایرکی گئی ’بزرگوں کے ساتھ ظلم “ ایک شارٹ فلم ”منتظر“دکھائی گئی۔پانچ منٹ کی اس فلم کے دوران بزرگوں کوگھروں سے نکال دیناجیسے مظالم کی عکاسی کی گئی ہے۔اس فلم کے ذریعہ نوجوانوں کواپنے والدین کے ساتھ حُسن ِ سلوک سے پیش آنے کی ہدایات دی گئی ہیں کیونکہ والدین نے ان کامستقبل روشن بنانے کےلئے اپناخون پسینہ ایک کیاہوتاہے ۔قبل ازیں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے” منتظر“ فلم کااجراءکیا۔جموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کے سپیکر کویندرگپتا اورچیئرمین جموں وکشمیرسٹیٹ سوشل ویلفیئر بورڈ ڈاکٹر پروفیسر نرمل گپتااوردیگرمہمان بھی موجودتھے۔ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاکہ حکومت معززشہریوں کی بہبودکےلئے متعدداقدامات اٹھارہی ہے جن میں نیشنل ہیلتھ کیئرپروگرام بھی شامل ہے جس کے تحت انہیں علاج ومعالجہ کی بہترسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔