بی ایس ایف اور پاک رینجرز نے مٹھائی کا تبادلہ کیا

آر ایس پورہ//بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز نے جمعرات کو ہندوستان کے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ مختلف چوکیوں پر مٹھائیوں اور مبارکبادوں کا تبادلہ کیا۔حکام نے بتایا کہ جمعرات کو بھارت کے 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز نے جموں میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ مختلف چوکیوں پر مٹھائیوں اور مبارکبادوں کا تبادلہ کیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستان رینجرز کو مٹھائی پیش کی اور انہوں نے اس کا جواب دیا۔بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اکھنور، سانبہ، کٹھوعہ، ارنیا اور آر ایس پورہ میں سرحدی چوکیوں پر مٹھائیوں کا تبادلہ خوشگوار انداز میں ہوا۔حکام کے مطابق، بھارتی فوج کے دستوں نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ آگے کی پوسٹوں پر اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مٹھائی اور مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا۔یہاں سرحدی ہیڈکوارٹر میں یوم جمہوریہ منایا گیا۔